10 ستمبر 2026 - 11:40
ایرانی نائب وزیر خارجہ غریب آبادی کا ایران کے خلاف قرارداد پر سخت ردعمل، مغرب کو دوٹوک جواب

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،غریب آبادی نے کہا کہ پہلے ایران کی پادمان کے تحت موجود جوہری تنصیبات پر حملے کیے جاتے ہیں، پھر معمول کے تصدیقی عمل میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں اور بعد میں انہی رکاوٹوں کو ایران کے خلاف قرارداد منظور کرانے کے لیے جواز بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے مغربی ممالک کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فضا سازی سے نہ تو اپنی ناکام پالیسیوں اور اقدامات کی تلافی کی جا سکتی ہے اور نہ ہی سلامتی کونسل میں کوئی مؤثر پیش رفت ممکن ہوگی۔

غریب آبادی نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف سیاسی دباؤ اور قراردادوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha